ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راہل گاندھی نے کانگریس لیڈر کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا، ہریانہ حکومت کو بنایا نشانہ 

راہل گاندھی نے کانگریس لیڈر کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا، ہریانہ حکومت کو بنایا نشانہ 

Thu, 27 Jun 2019 21:46:43    S.O. News Service

نئی دہلی،27/جون (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) کانگریس صدر راہل گاندھی نے فرید آباد میں پارٹی لیڈر وکاس چودھری کا گولی مار کر قتل کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے جمعرات کو ہریانہ حکومت پر نشانہ لگایا اور کہا کہ یہ واقعہ ریاست میں خراب قانون ونظام کا ثبوت ہے۔ گاندھی نے کہاکہ فرید آباد میں کانگریس کے ترجمان اور لیڈر وکاس چودھری کاقتل ایک قابل مذمت، شرمناک اور المناک واقعہ ہے۔بھگوان چودھری کی روح کو امن و خاندان کو یہ دکھ برداشت کرنے کی طاقت فراہم کرے۔پارٹی کے مرکزی ترجمان رندیپ سرجیوالا نے کہاکہ وکاس چودھری کی سر عام گولی مار کر قتل کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ یہ ظالمانہ حرکت سخت قابل مذمت اور شرمناک ہے۔بھگوان ان کی روح کو سکون فراہم کرے۔انہوں نے الزام لگایاکہ بی جے پی کے راج میں ہریانہ صوبہ غنڈہ راج اورجرائم کا گڑھ بن گیا ہے۔ قانون و نظام کی دھجیاں اڑ رہی ہیں۔غنڈوں،بدمعاشوں کا بول بالا ہے۔اس صورتحال کے لیے صرف کھٹر حکومت ذمہ دار ہے۔وکاس چودھری کے قتل کی غیر جانبدارانہ جانچ ہو اور ملزمان کو سزا ملنی چاہیے۔
 


Share: